ناقص میٹریل سے سرکاری عمارتوں میں توڑپھوڑ،کمشنربہاول پورکانوٹس 

ناقص میٹریل سے سرکاری عمارتوں میں توڑپھوڑ،کمشنربہاول پورکانوٹس 

  

 بہاول پور(بیورورپورٹ)کمشنر بہاول پور نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

کی کرپشن اورنااہلی کی بنا پر ناقص میٹریل کے استعمال سے سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور کریکس آنے کے معاملے کانوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی کہ ان کی حال ہی میں تعمیرہونیوالی بلڈنگز کی حالت ناقص میٹریل کے استعمال کی بنا پر خراب ہوچکی ہے جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ اورکریکس بلڈنگ میں آگئے ہیں جس سے نہ صرف سرکاری خزانے کوبھاری نقصان پہنچایاگیاہے بلکہ معصوم بچوں اورانسانوں کی جانوں کوبھی شدیدخطرات لاحق ہیں جس پر کمشنر بہاو لپورنے سخت نوٹس لے لیاہے اوراس حوالے سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ انجینئربلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کومراسلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ فوری طورپر ان بلڈنگز کا معائنہ کیاجائے اور تین دن کے اندرتصاویرسمیت تفصیلی رپورٹ کمشنر کوپیش کی جائے۔

کمشنرنوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -