ٹیوٹا رولز انسانی حقوق،ملازمین کے قوانین کے منافی قرار،ترمیم کی ہدایت

 ٹیوٹا رولز انسانی حقوق،ملازمین کے قوانین کے منافی قرار،ترمیم کی ہدایت

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ٹیوٹا رولز کو بنیادی(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 انسانی حقوق اور ملازمین کے قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری صنعت کو رولز میں ترمیم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت میں سینئر انسٹرکٹر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان امجد توقیر انصاری نے درخواست دائر کی تھی کہ ٹیوٹا رولز میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم کے خلاف کوئی انکوائری ہو یا وہ کسی انکوائری میں الزامات سے بری بھی ہو چکا ہو اس کا نام محکمانہ ترقی کے لئے کمیٹی کے اجلاس میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ اس بنا پر صوبہ بھر کے سینکڑوں ملازمین کے علاوہ ملتان میں درخواست گذار سمیت 6 ملازمین کی ترقی گزشتہ 6 سالوں سے رکی ہوئی ہے۔ مذکورہ رولز انسانی حقوق کے سراسر خلاف ہیں اس لئے ان رولز کو منسوخ کیا جائے۔

منافی قرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -