جرائم میں کمی کیلئے ریٹائر ڈپولیس افسران کے تجربات سے استفادہ کیا جائے: ایڈیشنل آئی جی 

  جرائم میں کمی کیلئے ریٹائر ڈپولیس افسران کے تجربات سے استفادہ کیا جائے: ...

  

 

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 پنجاب کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان کی پولیس لائنز ملتان آمد پرریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی، سی پی او منیر مسعود مارتھ نے استقبال کیا۔پولیس دستہ نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کو سلامی دی۔  انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی پھول چڑھائے فاتحہ خوانی کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے پولیس شہدا کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور حل کے لیے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا کہ  شہدا کے اہل خانہ کے مسائل کے حل کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے پولیس لائن میں دربار سے  بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی،کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج گوہر مشتاق بھٹہ، سی پی او منیر مسعود مارتھ، اے آئی جی ڈسپلن ساتھ پنجاب پولیس افس عمران شوکت،ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللہ نیازی،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم،ڈی پی او لودھراں عبدالرف بابر، سی ٹی او جلیل عمران، ایس ایس پی آپریشن شائستہ ندیم،ایس ایس پی انویسٹیگیشن عامر خان نیازی،سٹاف آفیسر ٹو ایڈیشنل آئی جی ساتھ ڈی ایس پی محمد رضوان خان اور دیگر افسران موجود تھے۔کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ دربار انعقاد کا مقصد افسران اور جوانوں کے مسائل سننا اور حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  فرائض عبادت سمجھ کر انجام دیں۔ مظلوم کی داد رسی بلا تاخیر کریں۔ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ، انصاف کی فراہمی پولیس کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ خوش اخلاقی خوش گفتاری اپنائیں یہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی کا بہترین ذریعہ ہیں۔ پولیس افسران مظلوم کا ساتھ اور ظالم کو لگام دیں۔کمیونٹی پولیسنگ اپنائیں۔منشیات معاشرے کے لیے زہر قاتل ہے اسے ہر صورت روکیں اورتعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے فعال رہیں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف مہم حوصلہ افزا رہی اسے جاری رکھیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے ریٹائرڈ ملازمین سے بھی ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ جرائم میں کمی کے لیے ریٹائرڈ پولیس افسران کے تجربات سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور ملازمین کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز ہے۔مختار اے شیخ ہسپتال کے ساتھ شہدا کے اہل خانہ کے لیے مفت اور حاضر سروس کے لیے رعایتی پیکج کا معاہدہ کیا ہے۔آرمی پبلک سکول میں شہدا کے بچوں کی تعلیم کے لیے کوشاں ہیں۔سی پی او منیر مسعود مارتھ نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے ملتان پولیس کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں لیکن وسائل میں اضافہ نہیں ہوا اس کے باوجود پولیس کم نفری اور کم وسائل سے ہی اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل   نے دربار کے آخر میں ملتان ریجن میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور اہلکار وں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

ایڈیشنل آئی جی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -