وہاڑی میں پی ٹی آئی کنونشن،آج بوریوالاکے بائیکاٹ کااعلان 

وہاڑی میں پی ٹی آئی کنونشن،آج بوریوالاکے بائیکاٹ کااعلان 

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ورکرز اتحاد کی جانب سے وہاڑی میں ورکز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بورے والا میلسی وہاڑی(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 سمیت دیگر مضافات سے ورکز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  ورکرز نے آج بورے والا میں ہونے والے ورکز کنونشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ تقریب سے سٹی صدر کاشف عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی قیادت پیرا شوٹرز کو سونپ دی  گئی ہے جو پارٹی چلانے کے بجائے دھڑے بندیاں کروارہے ہیں۔ہم صدر جنوبی پنجاب عون عباس بپی کا وہاڑی میں پرتپاک استقبال کریں گے لیکن بوریوالا ضلعی صدر کے نامناسب رویہ کی وجہ سے ان کے پروگرام میں  نہیں جائیں  گے۔سئینر کارکنان میاں طیب منصور، عماد احمد چوہدری مہر عزیز سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ضلع وہاڑی میں پچھلے ڈھائی سال  سے ایک نام نہاد صدر جو کہ خود کو ایم این اے کا امیدوار بھی شو کرتا ہے نے پی ٹی آئی کا جنازہ نکال دیا ہے۔تقریب میں مرزا کلیم،جمال سرور، چوہدری رضوان مشرف گڑھا موڑ شہزاداشرف،خالدعثمان،عماد چوہدری راؤ یوسف،کمال راؤ،کامران شاہد، عبداللہ چوہدری،میاں طیب،منصور ارائیں،ملک سرور،میاں عامر، مہر عزیز،ثاقب مغل،عامر رفیق سلطانی،دلشاد گورائیہ،چوہدری،میاں شہزاد ندیم،چوہدری ابراہیم،حاجی طاہر نوید،بشیر جٹ،عاطف شہباز،نوید انور،ملک یاسر،عامر ڈوگر، رانا اورنگزیب،ارسلان ارشد، چوہدری ظفر،زبیر جھارا،مجید بھلر،عمانویل سانون،ملک زاہد،شاہد بشیر،زمان خان یوسفزئی،رانا وحید و دیگر نے شرکت کی  مقررین نے ضلعی صدر پی ٹی آئی امجد حمید چوہان کو عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -