کمرشل اسسٹنٹ کی نازیبا تصاویر،ویڈیو  وائرل کیس،ڈائریکٹر میپکوجیل روانہ 

 کمرشل اسسٹنٹ کی نازیبا تصاویر،ویڈیو  وائرل کیس،ڈائریکٹر میپکوجیل روانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ  نے میپکو کی خاتون کمرشل (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
اسسٹنٹ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ڈائریکٹر میپکو میاں سہیل افضل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ملزم سے نازیبا مواد سے متعلق ایک یو ایس بی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے مطابق ملزم ڈائریکٹر میپکو میاں سہیل افضل کو 7 اکتوبر کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے ہائیکورٹ سے حراست میں لیا تھا، ملزم کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوچکا۔ جس کے خلاف خاتون افسر کے موبائل سے ڈیٹا چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم نے رواں سال 27جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا، ملزم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر  عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ سے متعلق استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل بھجوا دیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو 28 اکتوبر کو مقدمہ کا چالان بھی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
جیل روانہ