غلط بیانی پرعدالت کاشوکازنوٹس  سب انسپکٹرنے معافی مانگ لی 

 غلط بیانی پرعدالت کاشوکازنوٹس  سب انسپکٹرنے معافی مانگ لی 

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ایڈیشنل سیشن جج ارشد اقبال نے تھانہ مخدوم رشید کے سب انسپکٹر خالد خان کی جانب سے غلط(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 بیانی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ اس موقع پر سب انسپکٹر نے ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کی طبیعت ناساز ہونے کو عدالت پیش نہ ہونے کی وجہ بتایا لیکن نائب کورٹ نے ایس ایچ او کی کچہری میں موجودگی کا بیان دے دیا جس پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا تاہم سب انسپکٹر اور ایس ایچ او کی جانب سے معافی کی درخواست کی گئی جو منظور کرلی گئی۔ کیس کی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔  

معافی مانگ لی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -