بینائی کے عالمی دن کے حوالے سے نشترمیں وی سی کی زیرقیادت واک

بینائی کے عالمی دن کے حوالے سے نشترمیں وی سی کی زیرقیادت واک

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) ورلڈ سائیٹ ڈے کی مناسبت سے بینائی (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)

کے مسائل اور نابینا پن سے بچا ؤکا شعور اجاگر کرنے کیلئے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر قیادت واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا اہتمام شعبہ آپتھلمولوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان اور اپتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے اشتراک سے کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر را سربراہ شعبہ اپتھلمولوجی نشتر میڈیکل یونیورسٹی, ڈاکٹر امجد چانڈیو ایم ایس نشتر ہسپتال، ڈاکٹر شفقت رسول پریزیڈنٹ او ایس پی، فیکلٹی ممبران اور نشتر انتظامی افسران سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

واک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -