ڈیرہ:ناقص کارکردگی پرپرائس مجسٹریٹس کوشوکازکااعلان

 ڈیرہ:ناقص کارکردگی پرپرائس مجسٹریٹس کوشوکازکااعلان

  

چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں  سب سے ناقص کارکردگی پر ہر ضلع کے پانچ  پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو شوکاز نوٹسز اور بہتر کارکردگی پر بھی پانچ  مجسٹریٹ کو جزا دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔کمشنر سارہ اسلم نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آٹا،چینی کی دستیابی،سمگلنگ اور سرکاری نرخ پر اشیا خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آٹا،چینی کی خریدوفروخت کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔صوبائی سرحدی مقامات پر چیک پوسٹ قائم کرکے آٹا چینی کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جائے سمگلنگ پر قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کیلئے پولیس سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔چینی کے سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی جائے۔منڈیوں میں پھل اور سبزیوں کی تمام نیلامیوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا جائیمنڈیوں میں کوئی بھی چیز بغیر نیلامی کے فروخت نہیں ہونی چاہیے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -