ملتان میں سنگین جرائم کی  شرح میں اضافہ ہوگیا

ملتان میں سنگین جرائم کی  شرح میں اضافہ ہوگیا

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) سنگین جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 لگا۔ ملتان کے مختلف تھانوں میں ماہ اگست کی نسبت ماہ ستمبر میں 3 سو سے زائد مقدمات کا اندراج ہوا اس حوالے سے عدالتوں میں بھجوائی گئی مقدمات کی تفصیل بھی حاصل کر لی گئی ہے جس کے مطابق اگست میں ملتان کے تھانوں میں 2480 جبکہ ستمبر میں 2786 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔عدالتوں نے ایک ماہ کے دوران 980 مقدمات کے فیصلے سنائے ہیں۔ ایک ماہ کے دوران مختلف کیسز میں 582 ملزمان کو 17 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔وکلا کا کہنا ہے کہ شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں بڑھی ہیں۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرائم پر قابو پانے کے لیئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔

جرائم شرح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -