وراثتی انتقالات، تاخیرختم کرنیکی ہدایت
ملتان (نیوز رپورٹر)اراضی ریکارڈ کے کمپیوٹرائزڈ نظام کو ٹیکنالوجی (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
کی مدد سے آسان اور ٹائم بیس بنایا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے اراضی کے کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں کسی بھی غلطی کی تصیح کی صورت میں عوام کو درپیش مسائل کے پیش نظرفرد بدر کی تیاری اور کمپیوٹر میں عمل درآمد کے دورانیے کو تین سے پانچ دن تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ علاوہ ازیں وراثتی انتقالات میں بے جا تاخیر کو ختم کرنے کے لیے فیلڈ عملہ کو بھی متعلقہ کارروائی اور دیگر مراحل بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔اس ضمن میں زیر التوا انتقالات میں 25000انتقالات کو رواں ماہ اختتام سے پہلے فیصلہ کیے جانے کا حدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔
ہدایت