ایک روزمیں 128 بجلی چور  پکڑے گئے

  ایک روزمیں 128 بجلی چور  پکڑے گئے

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کرتے ہوئے ایک روزمیں 128افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 13اکتوبر2021 کو ملتان سرکل میں 26بجلی چوروں کو8لاکھ20ہزارروپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ڈی جی خان سرکل میں 26افراد کو6 لاکھ46 ہزارروپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج، وہاڑی سرکل میں 6صارفین کو ایک لاکھ94ہزارروپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 3صارفین کو94ہزارروپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 14افراد کو2لاکھ96ہزار روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو2لاکھ41ہزار روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 25 صارفین کو5لاکھ68ہزارروپے جرمانہ عائد اور ایک مقدمہ درج،بہاولنگر سرکل میں 3 بجلی چوروں کوایک لاکھ18 ہزارروپے جرمانہ عائد، خانیوال سرکل میں 11صارفین کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

بجلی چور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -