جام پوربارکی ہڑتال جاری،وکیل کی لائسنس معطلی،گرفتاری پرغور
جام پور(نامہ نگار)جام پور بارایسویسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔ تیسرے روز بھی کچہری میں ویرانی کا عالم رہا۔(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
کچہری میں تشدد کرنے والے وکیل کی گرفتاری و لائسنس کی معطلی کے آپشن پر غورکیاگیا۔با ر ایسویسی ایشن جام پور کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت صدر بار ایسویسی ایشن مرز خرم خان ایڈووکیٹ ہوا جس میں حشمت رسول قریشی، کریم نواز، میاں احمد بودلہ ایڈوکیٹ، مرزا یوب ناصر خان سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پرامن ماحول کو خراب کرنے اور معززوالائیڈ گروپ کے چیئرمین ملک اعجاز احمد راں ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے وکیل فلک شیر احمدانی کا لائسنس معطلی اور گرفتاری کے آپشن پر غور کیا گیا ہے۔ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر حکمت عملی کی تجاویز پر جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیاگیا۔ ممبر پنجاب بار کونسل میاں عمران اکرم بودلہ، صدر مرزا خرم ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور،ڈی پی اور اجن پور سے ملاقات کرکے کہچری کے ماحول کو خراب کرتے ہوئے قاتلانہ حملہ کرنے والے وکیل اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
جام پوربار