کرپشن کیخلاف ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں:گوہرنفیس

  کرپشن کیخلاف ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں:گوہرنفیس

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر،نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے انتہا ئی ٹھوس اور موثر اقدامات عمل میں (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

لائے جا رہے ہیں اور اسی ضمن میں صوبہ بھر میں 4700مقدمات درج کر کے گزشتہ تین سالوں میں 200ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کر کے متعلقہ محکمہ جات کے حوالے کی گئیں ہیں سینئر سٹیزن اور خواتین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ وہ ریجنل آفس اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر شاہد محبوب،ڈپٹی ڈائریکٹرزاطہر محمود کانجو،کاشف رفیق،انور شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عمر عبد الرحمن،شیخ محمد احمد،عبد الشکور،اظہر سانگھی،زاہد مبارک،عبد الشکور قیصرانی،سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ملک عبد المجید،سرکل آفیسر ارشد خان رند،ملک خالد خان کھنڈوا،خالد بلال اسسٹنٹ ڈائریکٹر،شمشیر گورمانی اور ڈویژن بھر کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

گوہرنفیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -