بورے والا: چھاپے، 4ہزار تھیلے چینی، 32ہزار کلو گھی برآمد، 4گودام سیل 

بورے والا: چھاپے، 4ہزار تھیلے چینی، 32ہزار کلو گھی برآمد، 4گودام سیل 

  

 بورے والا(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر   کی چینی اور گھی کے (بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی،چار بڑے گودام سیل کر دیئے،گوداموں میں 4 ہزار تھیلے چینی اور 32 ہزار کلو گھی سٹاک تھا،پنجاب حکومت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر چینی اور گھی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے والکٹ فیکٹری میں واقع ملک غلام رسول کے گودام پر چھاپہ مارا تو گودام میں 4 ہزار تھیلے چینی اور 32 ہزار کلو سے زائد گھی سٹاک کیا ہوا تھا۔ والکٹ فیکٹری میں ہی چینی کے بڑے سٹاکسٹ ملک سرفراز کے گودام پر چھاپہ مارا تو 150 تھیلے چینی موجود تھی۔ اسی طرح ملک محمد رفیق نزد ریلوے سٹیشن کے گودام میں 50 بیگ چینی برآمد ہونے پر تمام گودام سیل کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ نے کہاہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔مارکیٹ میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد چینی اور گھی کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -