مظفرگڑھ میں سکیموں پر کا م کی رفتار سست ہے:پارلیمانی سیکرٹری

 مظفرگڑھ میں سکیموں پر کا م کی رفتار سست ہے:پارلیمانی سیکرٹری

  

مظفرگڑھ،خان گڑھ(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع کی ریونیو حدود میں دال مسور موٹی کی قیمت 160روپے فی کلو، دال مسور باریک کی قیمت 182روپے فی کلو،دال (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 122روپے فی کلو،دال ماش دھلی ہوئی چمن کی قیمت 203روپے فی کلو، دال چنا موٹی کی قیمت 123روپے فی کلو، دال چنا باریک کی قیمت120روپے، بیس کی قیمت128روپے، سوجی اورمیدہ کی قیمت 72روپے،چنا سفید باریک کی قیمت 140، چنا سفید موٹا کی قیمت 172، چاول کائنات کچی نیاکی قیمت116روپے، چاول کائنات پکی نیاکی قیمت 123روپے، تندور ی روٹی 100گرام کی قیمت 7روپے، نان 100گرام کی قیمتی10روپے، دودھ کھلاکی قمیت80فی لیٹر، دہی کی قیمت 85روپے فی کلو، گوشت چھوٹا کی قیمت800روپے فی کلو، گوشت بڑا 450روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں جبکہ آٹے کے تھیلے کی قیمت محکمہ خوراک کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق ہوگی اور چینی اور گھی وفاقی حکومت کے مقرر کردہ نرخ کے مطابق ہو گی۔ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی اشرف خان رنداور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسیٰ رضا نے کی۔اجلاس میں مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محترمہ انعم حفیظ،ضلعی صدر پاکستا ن تحریک انصاف ملک عامر ارائیں،عبدالقادر سنانواں اورسردار نعیم خان چانڈیہ سمیت محکمہ تعمیرات ہاؤسنگ،پنجاب ہائی وے،لوکل گورنمنٹ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، صحت اورتعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا کہ  تمام ترقیاتی سکیموں میں شفافیت اور معیار ہماری اولین ترجیح ہے۔ مظفرگڑھ شہرکی بہتری کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے پراجیکٹ کو جلد شروع کیا جائے۔صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری اشرف خان رند نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں پر کا م کی رفتار سست ہے۔ تاخیری حربے استعمال کر نے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین نے اجلاس کو ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں ضلع مظفرگڑھ کی 144سکیموں میں سے 137سکیموں کی منظوری ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو نیورسٹی آف مظفرگڑ ھ،مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو ٹ ادو،سپیشل ایجوکیشن سنٹر شہر سلطان اورچاکر اعظم فلائی اوور کوٹ ادو جیسے منصوبوں کی منظوری کا عمل جاری ہے یہ میگا منصوبے بھی جلدمنظور ہو جائیں گے۔  

پارلیمانی سیکرٹری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -