فوڈاتھارٹی کے مختلف شہروں میں چھاپے ملتان میں معروف ریسٹورنٹ کوجرمانہ

فوڈاتھارٹی کے مختلف شہروں میں چھاپے ملتان میں معروف ریسٹورنٹ کوجرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)فوڈاتھارٹی نے ملتان میں معروف(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
 ریسٹورنٹ کو خوراک ڈھانپ کر نہ رکھنے، فوڈ آئٹمز اور دہی میں مردہ مکھیاں اور انسانی بالوں کی موجودگی پر 30 ہزار، سنیکس یونٹ کو آئل ڈرمز پر لیبل نہ ہونے، میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی، سمال سکیل مینوفیکچرنگ یونٹ کو مختلف اجزا سے تیار شدہ محلول میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 20،20 ہزار، وہاڑی میں گرائنڈنگ یونٹ کو زنگ آلود مشینری کا استعمال کرنے پر 15ہزار، ساہیوال میں سویٹس اینڈ بیکرز کو مٹھائی میں رنگ کا ٹ کی ملاوٹ کرنے پر 12ہزار اورخانیوال میں کریانہ سٹورکو کھلا، خشک دودھ، مارگرین اور کھلا رنگ کی فروخت پر 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بہاولنگر میں سویٹس کنفیکشنری یونٹ کو کھوئے اور برفی میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے جانے پر 20ہزار، بہاولپور میں ریسٹورنٹ کو چکن میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 10ہزار، رحیم یارخان میں ہوٹل کو گوشت کو اچھی طرح صاف نہ کرنے اور لیہ میں سویٹس کنفیکشنری یونٹ کو مٹھائی میں کھلارنگ اور امونیم پاڈر کی ملاوٹ کرنے پر 10،10ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
فوڈاتھارٹی