ڈاکٹرقدیرکی عظمت ہمیشہ قائم رہے گی:عامرڈوگر
ملتان (نیوز رپورٹر)ناقابل تسخیر پاکستان کے روح رواں، ایٹمی سائنسدان، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی آخری آرام گاہ H-8 قبرستان اسلام آباد میں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
وزیر مملکت، معاون خصوصی اور چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگرکے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا،عمران رشید سلہری ایڈووکیٹ، محمد ناصر خان سیف، یوتھ رہنما اذعان بخاری، چوہدری ارسلان، عدنان آرائیں، ملک مزمل ایڈووکیٹ نے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان اور امت مسلمہ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ان کی عظمت، اہمیت، عزت ہمارے دلوں میں ہمیشہ قائم رہے گی۔ ان کی وجہ سے پاکستان ناقابل تسخیر ہوا اور دشمن نامراد ہوئے۔