باباصادق کی جائیدادہتھیانے کیلئے مافیاسرگرم،جعلی وارث ”پیدا“
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے سے حاصل کی گئی کروڑوں روپے کی جائیداد کے حامل بابا صادق کی وفات کے بعد مافیا کا گٹھ جوڑ،جائیداد ہتھیانے کیلئے ڈائریکٹر(بقیہ نمبر61صفحہ6پر)
اسٹیٹ سے مبینہ رابطے کرنے لگے۔ جعلی وارث اور مختار عام تیار کرکے قیمتی جائیداد ہتھیانے کی کوشش شروع کردی گئی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی اے انتظامیہ سے طویل قانونی جنگ لڑے کے بعد اپنی اراضی کے بدلے متبادل میں قیمتی پلاٹ حاصل کرنے والے باباصادق جن کی کوئی اولاد نہیں ہے ایک ماہ قبل وفات پاگئے۔ ان کے وفا ت کے بعد مذکورہ جائیداد ہتھیانے کیلئے مافیا سرگرم ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق چودھری حامد نامی شخص جو اپنے آپ کو بابا صادق کا قریبی عزیز ظاہر کرتا ہے نے رانا علی شیر ودیگر سے ساز باز کرکے کروڑوں روپے مالیتی جائیداد ہتھیانے کیلئے ایم ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ طاہر شاہ سے مبینہ طور پر رابطے شروع کردیئے ہیں جنہیں لاکھوں روپے مبینہ رشوت کی ڈیل بھی کی جارہی ہے تاکہ سابقہ تاریخوں میں تیار کرائی گئی جعلی دستاویزات کی ویری فیکشن کرائے بغیر قیمتی جائیداد اپنے نام منتقل کرائی جاسکے۔اس ضمن میں شہری حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے مذکورہ صورتحال پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
باباصادق