میپکو:تین ماہ میں 80ہزارمیٹرز تبدیل 

  میپکو:تین ماہ میں 80ہزارمیٹرز تبدیل 

  

ملتان (نیوز   رپورٹر)میپکو نے رواں مالی سال 2020-21 کی(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 پہلی سہ ماہی کے دوران بارشوں اور فنی وجوہات کی بنا پر خراب اور جلنے والے 80ہزار271میٹرز تبدیل کئے ہیں۔   77ہزار363سنگل فیز، 2ہزار881تھری فیز اور 27ایم ڈی آئی شامل ہیں۔ جولائی تا ستمبر 2021 کے دوران ملتان سرکل میں 12ہزار619، ڈی جی خان سرکل میں 4ہزار350، وہاڑی سرکل میں 4ہزار925، بہاولپور سرکل میں 9ہزار 622، ساہیوال سرکل میں 8ہزار501، رحیم یار خان سرکل میں 9ہزار969، مظفرگڑھ سرکل میں 14ہزار161، بہاولنگر سرکل میں 4ہزار461اور خانیوال سرکل میں 11ہزار 663 سنگل اور تھری فیز، ایم ڈی آئی میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں۔

میٹرزتبدیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -