بوریوالا:حفاظتی ٹیکہ لگنے سے نومولودجاں بحق،تحقیقات شروع

بوریوالا:حفاظتی ٹیکہ لگنے سے نومولودجاں بحق،تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بوریوالا(تحصیل رپورٹر)محکمہ صحت کی مبینہ  نااہلی سے بنیادی مرکز(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)
 صحت 291/ ای بی  میں حفاظتی ٹیکہ لگنے سے 5 روز کا نومولود بچہ جاں بحق ہو گیا،بچے کی ہلاکت پر محکمہ صحت نے تحقیقات شروع کر دیں،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 279/ ای بی کے رہائشی محنت کش امام بخش کے 5 روز کے نومولود بیٹے محمد حسین کو بنیادی مرکز صحت 291/ ای بی سے حفاظتی انجکشن لگوایاگیا تو گھر جاتے ہی اسکی حالت بگڑ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ جان کی بازی ہار گیا جسکی اطلاع محکمہ صحت کے حکام کو دی گئی اطلاع ملنے پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کو حفاظتی ٹیکہ ری ایکشن کر گیا جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہو گئی ہے جسکی تحقیقات کیلئے ڈبلیو ایچ او کی ٹیم جلد بورے والا پہنچ کر تحقیقات کرے گی۔
نومولود