احمدپورشرقیہ:رجسٹری کرپشن سکینڈل،وزیراعلیٰ کانوٹس

احمدپورشرقیہ:رجسٹری کرپشن سکینڈل،وزیراعلیٰ کانوٹس

  

احمدپورشرقیہ (تحصیل رپورٹر)احمدپورشرقیہ میں محکمہ مال پٹواریوں اور (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

محکمہ مال افسران کے عدم اندراج رجسٹری انتقالات میں گرینڈ کرپشن سکینڈل  پر وزیر اعلیٰ پنجاب  نے نوٹس لے لیا۔ڈی سی بہاولپور سے پندرہ دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ چوہدری محمد ندیم سینئر نائب صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں بہاولپور ڈویژن نے  درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دوسرے اعلیٰ حکام کو دی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ تحصیل احمدپورشرقیہ کے 65  پٹوار سرکل ہیں۔ 175مواضعات ہیں عرصہ دراز سے محکمہ مال کے پٹواری افسران سے ملی بھگت کرکے زمین وپلاٹ خریدنے والوں سے سرکاری فیسوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کرکے خود ہڑ پ کرجاتے رہے ہیں۔ اس وقت ان 65 پٹوار سرکلز میں 10ہزار سے زیادہ رجسٹری انتقال پیڈنگ پڑے ہوئے ہیں جن کی سرکاری فیسیں 10کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہیں۔ جن لوگوں نے زمین یا پلات خرید کئے ہیں وہ دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا ہیں نہیں ہے۔ ان میں سے کئی پٹواری ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ فراڈ جن پٹوار سرکل میں ”گرینڈ فراڈ“ ہوا ہے۔ ان میں پٹوار سرکل احمدپورکہنہ، محراب والا، محمد بخش مہر،سکھیل، اوچ بخاری، اوچ موغلہ، اوچ گیلانی، کوٹلہ موسیٰ خاں، دھوڑ کوٹ،مبارک پور،ماندھل،ہتھیجی، کوٹلہ باقر شاہ، پٹوارسرکل شامل ہیں اور جو بھی مواضعات ابھی کمپیوٹر نہیں ہوئے ان میں ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے اور سب رجسٹرار آفس میں مکمل شدہ جملہ رجسٹریوں /بیع نامہ جات کے انتقالات کی 500روپے فی انتقال فیس موقع پر وصول کرلی جاتی ہے۔اس حوالے سے میاں فہیم اشرف تحصیلدار احمدپورشرقیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 

رجسٹری کرپشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -