مظفرگڑھ بارمیں ڈاکٹرعبدالقدیر اورمتوفی ممبران کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 

 مظفرگڑھ بارمیں ڈاکٹرعبدالقدیر اورمتوفی ممبران کے ایصال ثواب کیلئے قرآن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن   کے (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)
زیر اہتمام محسن پاکستان اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور بار کے متوفی سینئراراکین محمد طالوت افضل ایڈووکیٹ، شیخ انعام کریم ایڈووکیٹ، میاں ظہور الصمد بھٹی ایڈووکیٹ، میاں زاہد عباس قریشی ایڈووکیٹ، محمد یامین خان شیروانی ایڈووکیٹ، ملک ارشد آرائیں ایڈووکیٹ، رانا شمشاد علی خان ایڈووکیٹ، ملک عبدالحلیم آرائیں ایڈووکیٹ، میاں سلیم اختر چھجڑہ ایڈووکیٹ، سید منصور احمد بخاری ایڈووکیٹ اورچوہدری انعام الحق علوی ایڈووکیٹ  کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی جامعہ مسجد ڈسٹرکٹ کچہری میں  اداکی گئی۔ جنرل سیکرٹری بار ملک شفیق الرحمان ملانہ ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر قدیر خان کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ دعا قاری محمد سالم نے کرائی۔

قل خوانی