کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے 10  نو منتخب ممبران نے حلف اٹھالیا 

 کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے 10  نو منتخب ممبران نے حلف اٹھالیا 

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے نو منتخب ممبران کی(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

 تقریب حلف برداری  کنٹونمنٹ بورڈ   آفس میں  ہوئی۔ جس میں پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ریحان مشتاق نے  ملتان کینٹ کے  نو منتخب 10 ممبران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ جن میں وارڈ نمبر 1 سے رانا اشرف۔ وارڈ 2 سے غلام جیلانی، وارڈ 3 سے اختر رسول فریدی، وارڈ 4 سے شیخ عبد الوحید، وارڈ 5سے ملک بلال، وارڈ نمبر 6 سے ثناء اکبر، وارڈ 7 سے شمشاد علی، وارڈ 8 سے یعقوب ناصر، وارڈ نمبر 9 سے صادق زعیم اور وارڈ نمبر 10 خورشید خان شامل تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان چودھری بابر بھی موجود تھے۔

حلف اٹھالیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -