مہنگائی کی اصل وجہ سابق دورکے قرض ہیں:اخترملک

     مہنگائی کی اصل وجہ سابق دورکے قرض ہیں:اخترملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان،مخدوم رشید (نیوز   رپورٹر،نامہ نگار  ) صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاہے کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہاہوں۔ میرے (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
دروازے ہروقت عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں۔ عوام کومہنگائی سے بچائیں گے۔ مہنگائی کی اصل وجہ سابق دور میں عوام کے نام پرلئے گئے قرض ہیں جس کی جب بھی قسط اداکی جاتی ہے قومی خزانہ سے ڈالر زکے ذخائرکم ہوجاتے ہیں۔ہم مہنگائی کوکنٹرول کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جس میں جلدکامیاب ہوجائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ وار عوامی کھلی کچہری  اورعوام سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ پی پی 219کی ہریونین کونسل میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔اگلا سال بلدیاتی الیکشن کاسال ہے۔   
 انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے لئے مشکلات ضرور ہیں، لیکن ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ اوقاف کی طرف سے بار بار تاجروں کو تنگ کرنے کے معاملہ پر بات کی اور چند تاجر وں کو کرایہ نامہ کے  لیٹر بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر لیاقت علی شاہ، جاوید حسنین شاہ، عبدالرحمن، ملک ارشادبھی موجودتھے۔
اخترملک