ویمن یونیورسٹی:بھرتیوں کے ریٹ،وی سی کیخلاف درخواست

 ویمن یونیورسٹی:بھرتیوں کے ریٹ،وی سی کیخلاف درخواست

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں اکیڈمک اور انتظامی عہدوں پر کی جانے والی بھرتیوں میں وائس چانسلر کے ایما  پر شفافیت نظر انداز،میرٹ نظرانداز(بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

کرتے ہوئے بھاری رقوم کے عوض تعیناتیوں بارے گورنر،چانسلر،وزیراعلیٰ پنجاب اورسیکرٹری ہائر ایجوکشن کو درخواست بھجوادی گئی۔ویمن یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس ودیگر کی جانب سے وزیراعلی پنجاب گورنر و چانسلر یونیورسٹی،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ودیگر حکام کو دی جانے والی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی وائس چانسلر نے پروفیسر،ایسویسی ایٹ پروفیسر اور لیکچرار کی تعیناتی کیلئے اشتہار جاری کیا جس کیلئے ہر سیٹ کیلئے مبینہ طور پر ریٹ طے کیا گیا ہے۔اس مبینہ کرپشن کی ابتدا آن لائن فارم انٹری کرنے سے کی گئی اور صرف مخصوص لوگوں کی ہی درخواست آن لائن جمع ہوئی جو پہلے سے ہی یونیورسٹی میں کام کررہے ہیں جن کو بھاری رقوم کے عوض پہلے سے ہی سیٹ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ان درخواستوں کو متعلقہ شعبہ میں رکھنے کی بجائے وائس چانسلر نے اپنے آفس میں شفٹ کرالیا اور اپنے پرنسپل سیکرٹری کی مدد سے غیر متعلقہ افراد جو خود بھی درخواست دہندہ ہیں سے سکروٹنی کرائی گئی جبکہ سینڈیکیٹ نے جو سکروٹنی ٹیم تشکیل دی تھی اس کو نظرانداز کیا گیا اسی طرح دیگر انتظامی عہدوں پر بھرتی کیلئے بھی یہی طریقہ کار اپنا یا گیا جس کا مقصد وائس چانسلر عظمی قریشی  کے من پسند امیداواروں اور جن امیدواروں جن سے بھاری رقوم لی گئی ہیں کو نوازنا ہے۔درخواست میں وزیر اعلی پنجاب اور مذکورہ حکام سے مذکورہ صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔تاہم دوسری جانب وائس چانسلر و یمن یونیورسٹی عظمیٰ قریشی نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے موجودہ ایڈمنسٹریشن کی حوصلہ شکنی کیلئے یہ غلط پراپیگنڈہ کیا جارہاہے حالانکہ بھرتیوں کے حوالے سے ہمارا طریقہ کار شفاف اور صاف ہے اللہ تعالی ایسے عناصرکو ہدایت دے۔  

ویمن یونیورسٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -