کنٹونمنٹ بورڈملتان حلف برداری کیس کیساتھ مشروط

 کنٹونمنٹ بورڈملتان حلف برداری کیس کیساتھ مشروط

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس شان گل نے کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے  الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حلف(بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

 برداری تقریب روکنے کے لئے دائر متفرق درخواست کو 18 اکتوبر تک الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کے ساتھ ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ممبران کی حلف برداری مرکزی کیس کے ساتھ مشروط ہوگی۔یاد رہے کہ عدالت نے کامیاب امیدواروں، کنٹونمنٹ بورڈ اور الیکشن کمیشن سے 18 اکتوبر کو جواب طلب کر رکھا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں شہری سید کاشف شبیر جعفری نے کونسل شیخ جمشید حیات کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے حالیہ الیکشن میں کنٹونمنٹ ایکٹ 1929 کی دفعات کی خلاف ورزی ہوئی۔ ایکٹ کے مطابق 50 ہزار کی آبادی والے کنٹونمنٹ میں صرف 2 وارڈ بنائے جا سکتے ہیں،ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کی آبادی 50 ہزار سے کم ہے جس میں 10 وارڈز بنائے گئے، کنٹونمنٹ الیکشن میں قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے الیکشن کالعدم قرار دیے جائیں۔

حلف برداری مشروط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -