ٹرائبل ایریامیں ترقیاتی کام،وزیراعلیٰ بزدارکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

  ٹرائبل ایریامیں ترقیاتی کام،وزیراعلیٰ بزدارکوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) کراس روٹ کلب ڈیرہ غازیخان کی (بقیہ نمبر47صفحہ6پر)
طرف سے کوہ سلیمان کے ٹرائیبل علاقوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں ڈیرہ غازیخان سمیت ملتان، مظفر گڑھ، سیالکوٹ کے موٹرسائیکلسٹ نے شرکت کی اس ریلی کی قیادت کراس روٹ کلب ڈیرہ غازیخان کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد عمر مجتبیٰ لغاری نے کی یہ رائیڈ ڈیرہ غازیخان سے شروع ہو کر بارتھی، گٹہ ریخ، پھرپھغو، سرتھوخ، مٹ چانڈیہ اور رونگھن سے ہوتے ہوئے سخی سرور اور ڈیرہ غازیخان میں اختتام پذیر ہوئی پنجاب پولیس کی جانب سے ریلی کا بھر پور استقبال کیا گیا اور پروٹوکول کی صورت میں پنجاب کے بارڈر تک رہنمائی دی گئی بارتھی میں بارڈر ملٹری پولیس کی جانب سے ریلی کا شاندار استقبال کیا گیا ریلی کے شرکاء نے بارتھی کے نئے تعمیر شدہ پل پر قومی ترانہ پڑھا اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ٹوارزم کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل گردانا گیا جبکہ کمانڈنٹ بی ایم پی محمد اکرام ملک کی جانب سے شرکاء میں روائیتی اجرک، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ریلی میں بڑی تعداد میں نوجوان شریک تھے۔
ریلی