گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک کیلئے اعزاز

گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک کیلئے اعزاز

  

لاہور(پ ر)اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے گھرکی ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک کے ڈاکٹرز نے ایف سی پی ایس (FCPS) اور اینستھیزیاڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز نے ایم سی پی ایس (MCPS)کا امتحان اعزازی نمبروں کے ساتھ پاس کرلیا۔شعبہ آرتھو پیڈک میں ایف سی پی ایس کا امتحان پاس کرنے والوں میں ڈاکٹر عبداللہ علی محمد، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر عبدالستار، ڈاکٹر جواد الحق، ڈاکٹر جواد حفیظ،ڈاکٹر اسد علی، ڈاکٹر عمر حفیظ اور ڈاکٹر عاطف علی جبکہ انستھیزیا ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر علی عمیر، ڈاکٹر حسن بھٹہ اور ڈاکٹر مرزا فراز شامل ہیں۔خوشی کے اس موقع پر چیئر مین گھرکی ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز نے اس کامیابی کو ڈاکٹرز کی دن رات محنت اور شعبہ آرتھو پیڈک میں دی جانے والی ٹریننگ کو قراردیا۔ انہوں نے بتا یا کہ گھرکی ہسپتا ل کا شعبہ آرتھو پیڈ ک ایک بین الاقوامی ٹریننگ سنٹر بن چکاہے جہاں ملکی و غیر ملکی ڈاکٹروں کو تربیت دی جارہی ہے۔اینستھیزیا ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ پروفیسر لینہ ایوب نے ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی تعلیم کے دیگر مراحل بھی بآسانی مکمل کروائے اورا ن کو صحیح معنوں میں انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ا

مزید :

کامرس -