اے اے اے ایسوسی ایٹس کے وفد کاآر سی سی آئی کا دورہ

اے اے اے ایسوسی ایٹس کے وفد کاآر سی سی آئی کا دورہ

  

اسلام آباد( پ ر) چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس فواد بشیر، چیئرمین فیڈریشن آف رئیلٹر پاکستان مسرت اعجاز،صدر فیڈریشن آف ریئلٹرسردار طاہر کی قیادت میں وفد کا آر سی سی آئی کا دورہ۔نو منتخب صدرندیم رؤف خان سے ملاقات۔صدرآر سی سی آئی منتخب ہو نے پر مبارکباد۔ وفدنے ندیم رؤف کی قیادت پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہو ئے آر سی سی آئی کی صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلا یا۔ چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے بلڈرز کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر فیڈریشن آف ریئلٹر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کو درپیش مسائل کے حل کیلئے رؤ ف ندیم کی قیادت میں آر سی سی آئی تر جیحی بنادوں پر کا م کر ے گا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان فیڈریشن آف ریئلٹرزا عجاز مسرت نے تعمیراتی صنعت کی ترقی اور شراکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف، وبائی امراض اور مالی ضوابط کا سامنا کرنے کے باوجود تعمیراتی صنعت نے سال بہ سال ترقی کی ہے۔ آر سی سی آئی کے نو منتخب صدر ندیم رؤف نے وفد کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ آر سی سی آئی ریئلٹرز اور بلڈرز کی ہر ممکن مدد کرے گا،تعمیراتی صنعت کو درپیش  مسائل کے حل کیلئے بھرپو رکوشش کی جا ئے گی۔ وفد میں وائس چیئرمین ریئلٹرز فیڈریشن نجیب عباسی، ملک حبیب، ڈاکٹر رضوان، بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے سے تعلق رکھنے والے دیگر رئیلٹرز اور بلڈرز بھی شامل تھے۔ اس موقع پر آر سی سی آئی کے نائب صدر طلعت اعوان، ایگزیکٹو ممبر سردار تنویر بھی موجودتھے۔

مزید :

کامرس -