ڈیسکون نے کے بی آر کے ساتھ مشترکہ گیس ٹو لیکویڈ پلانٹ کا کنٹریکٹ جیت لیا

  ڈیسکون نے کے بی آر کے ساتھ مشترکہ گیس ٹو لیکویڈ پلانٹ کا کنٹریکٹ جیت لیا

  

لاہور(پ ر)ڈیسکون انجینئرنگ (قطر آپریشنز)نے Kellogg Brown & Root(کے بی آر)کے اشتراک سے پرل سطر شیل گیس ٹو لیکویڈ(کیو ایس جی ٹی ایل) سے پلانٹ میکینکل آپریشنز کا پانچ سالہ کنٹریکٹ جیت لیا ہے۔معاہدے کی شرائط کے تحت،ڈیسکون اور کے بی آر مختص وسائل اور پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی مدد سے خشکی اور سمندر دونوں میں کمپنی کی سہولیات مکمل مکینکل کی خدمات فراہم کرینگے۔ڈیسکون اور کے بی آر نے مشترکہ طور پر پرل جی ٹی ایل شیل قطر سے یہ کنٹریکٹ حاصل کیا ہے۔ڈیسیکون اور کے بی آر کا یہ نیا معاہدہ شیل قطر کے منفرد مربوط ڈیولپمنٹ پروگرام کیلئے دونوں کمپنیوں کی ماضی میں اس مضبوط شراکت داری کی عکاس ہے جو کہ آگے بڑھتی رہے گی۔جی ٹی ایل کے ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ و کنٹری چیئر Richard Tallantنے اس حوالے سے کہا کہ ”ہم آنے والے سالوں میں اپ پرل جی ٹی ایل پلانٹ پر ٹرن آراؤنڈ کام کے دوران ڈیسکون اور کے بی آر کے ساتھ ملکر حفاظت کے اعلیٰ معیارات کی فراہمی کے حوالے سے پر عزم ہیں۔“

ڈیسکون انجینئرنگ لمیٹڈ کے سی ای او تیمور سعید کا کہنا تھا کہ”ہم اپنی خدمات کے دائرہ کار کو شیل قطر تک بڑھا کر کے بی آر کے ساتھ شراکت داری پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں اور یہ توسیع ہماری موجودہ کاروباری حکمت عملی کے عین مطابق ہے،اس نئے معاہدے کے ساتھ ہمیں مزید ترقی اور کامیابی حاصل ہونے کی امید ہے اور ہمیں جی سی سی اور اس سے آگے اپنے گاہکوں کی بہتر خدمت کرنے کا موقع ملے گا۔‘قطر شیل گیس ٹو لیکویڈ پراجیکٹ،قطر پٹرولیم اور رائل ڈچ شیل کی مشترکہ ملکیت ہے۔یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور پیچیدہ پلانٹ ہے،جہاں نئے تیار کردہ مکمل مربوط جی ٹی ایل کمپلیکس میں گیس سے قدرتی گیس مائعات اور ایتھین حاصل کرنے کی پراسیسنگ اورباقی ماندہ گیس سے لیکویڈ ہائیڈرو کاربن مصنوعات حاصل کی جاتی ہیں۔اعلیٰ کاکردگی اور اعتماد ڈیسکون انجینئرنگ کی اولین ترجیح ہے، اور یہ معاہدہ کمپنی کیلئے نئے مواقعوں کا آغاز ثابت ہوگا۔

مزید :

کامرس -