گلشن اقبال، جائیداد سے حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہن پر تشدد

گلشن اقبال، جائیداد سے حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہن پر تشدد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال کے علاقے میں جائیداد سے حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہن پر تشدد، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا  تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤ ن رضا تنویر کو گلشن اقبال کی رہائشی خاتون 37 سالہ نایاب بی بی کی درخواست موصول ہوئی کہ اسکے بھائی اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جس پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر گلشن اقبال پولیس نے ملزمان عمران اور محسن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیامتاثرہ خاتون کے مطابق اس کے والد کچھ عرصہ قبل وفات پا گئے تھے جس کے بعد اس کے بھائیوں عمران اور محسن نے باپ کی وراثت میں حصہ مانگنے پر اسے اور اس کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اس پر گھر آنے پر پابندی رکھی تھی ٹاؤن رضا تنویر نے کہا کہ ملزمان عمران اور محسن کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے خواتین پرتشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزید :

علاقائی -