چوہنگ میں ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2گھروں کا صفایا کردیا

  چوہنگ میں ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 2گھروں کا صفایا کردیا

  

 چوہنگ (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقے محلہ طوراں والا میں ملک انور اور ملک رحمت نامی دو شہریوں کے گھروں سے 9 ڈاکوؤں  نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی پہلے ڈاکو دیوار پھلانگ کر ملک انور کے گھر داخل ہوئے جہاں تقریبا ایک ماہ بعد اس کے بیٹے کی شادی تھی ان کے گھر سے نقد پانچ لاکھ، ڈیڑھ تولہ سونا،آرٹیفیشل جیولری سیٹ اور تین عدد موبائل لوٹ لیے اور گھر میں موجود تمام مرد و خواتین کو باندھ دیا پھر اس کے ساتھ ملحقہ گھر جو اس کے بھائی ملک رحمت کا تھا ان کے گھر سے 6 عدد موبائل چھین لیے یہ ساری واردات تقریبا دو گھنٹے جاری رہی ڈکیتی کرنے کے بعد گھر والوں کو باندھ کر ڈاکو فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پر پہنچی اور محکمانہ کاروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

علاقائی -