عیدمیلاد النبی ؐ کے حوالے سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں: آئی جی پنجاب 

    عیدمیلاد النبی ؐ کے حوالے سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں: آئی ...

  

             لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹرجنرل پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صوبے کے تمام اضلاع میں جلوسوں اور محافل میلاد النبیؐ کی سیکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بہترین سکیورٹی انتظامات کئے جائیں جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خود فیلڈ میں نکل کربڑے جلوسوں اور محافل میلاد النبیؐ کے سیکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حساس جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس لازمی استعمال کئے جائیں انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب بھر میں جہاں جہاں آرگنائزڈکرائم بالخصوص منشیات، جواء، اور فحاشی کے اڈے نظر آئے وہاں متعلقہ ایس ایچ او سمیت سپروائزری افسران کو محکمہ میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ صوبہ بھر میں سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اور ان کے ارد گردمنشیات کی سپلائی چین میں ملوث منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں   انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس ریڈ کے دوران غلط پلاننگ کے باعث جہاں بھی کوئی پولیس افسر یا اہلکار شہید یا زخمی ہوا تو ریڈ کمانڈر سمیت ایس ایچ او سپروائزری افسران کو نہ صرف جواب دینا پڑے گا بلکہ سخت محکمانہ کاروائی بھی بھگتنا ہو گی پولیس حراست میں تشدد، ہلاکت یا فرار کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں صوبے کے تمام اضلاع میں پیشہ ور گداگر وں کے خلاف جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے جبکہ ہوائی فائرنگ بالخصوص عدالتوں کے باہر فائرنگ کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں   ہدایات   سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے جشن عید میلادالنبیؐ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے  بریفنگ دی کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر) سہیل چوہدری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -