نشترکالونی پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ کے 2ملزم گرفتار
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انچارج انویسٹی گیشن نشتر کالونی محمد شرجیل اعوان نے پولیس ٹیم کے ہمرا کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان سرغنہ بابر عرف بابری اورشاہد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً 4لاکھ روپے مالیت کے 8موبائل فونز، نقدی، اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان گلی،محلوں اور شاہراؤں پر گن پوائنٹ پر شہریوں کو قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے۔گرفتارملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی کے،متعدد مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔