پاکستانی قوم دہشت گردی کے سخت خلاف ہے، سہراب افگن

پاکستانی قوم دہشت گردی کے سخت خلاف ہے، سہراب افگن

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار اور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس میں بسنے والے کل بھی دہشت گردی کے خلاف تھے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ حکومت رواں سال کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے اور اس سلسلہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ وفود اور ثقافتی طائفوں کو بیرون ممالک روانہ کیا جائے۔سہراب افگن نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور اب ہمیں دنیا کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ملک میں تفریحی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

مزید :

کلچر -