ڈرامہ ”چلتی کا نام گاڑی“ ناظرین کو بہت پسند آئے گا، صدف

 ڈرامہ ”چلتی کا نام گاڑی“ ناظرین کو بہت پسند آئے گا، صدف

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل صدف بھٹی نے کہا کہ میں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں۔میں نے ہمیشہ ڈراموں میں ان کرداروں کو پسند کیا ہے جو پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوتے ہیں۔میرا نیا ڈرامہ ”چلتی کا نام گاڑی“ ناظرین کو بہت پسند آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں صدف بھٹی نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے بعدمیں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور خصوصاً تلخ تجربات سے میر ے اندر پختگی آئی ہے۔ صدف بھٹی نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں مجھے اتنا تجربہ ضرور ہو گیا ہے کہ کون آپ کا دوست او ر کون دشمن ہے اور میں اچھے برے کی تمیز بھی کر سکتی ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ جو شوبز میں آ گیا اس کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی بلکہ وہ اپنے لئے بہترین سے بہترین کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتا ہے۔ میرے کریڈٹ پر بہت اچھے کردار موجود ہیں لیکن آج بھی ایسا کردار اد اکرنے کی خواہش ہے جسے میرے پرستار مدتوں میری نسبت سے یاد رکھیں۔صدف بھٹی نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ انسان کی سوچ اور رویے بھی تبدیل ہوتے ہیں اور اس میں پختگی آتی ہے، زمانے سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میں اچھے برے اور دوست دشمن کی تفریق کر سکتی ہوں۔

مزید :

کلچر -