مختصر وقت میں بے پناہ شہرت کی بہت خوشی ہے، مایا ملک

    مختصر وقت میں بے پناہ شہرت کی بہت خوشی ہے، مایا ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف موبائل ایپ ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی مایا ملک نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ کم وقت میں اتنی بڑی سٹار بن جاؤں گی۔ایک سوال کے جواب میں مایا ملک نے کہاکہ جب ٹک ٹاک سٹار بن گئی تو معروف میوزک ڈائریکٹر اشفاق علی نے مجھے شوبز میں متعارف کروایا۔انہوں نے مجھے ایک عام لڑکی سے شوبز میں متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ میرے فیشن شوٹس بھی کئے جس نے مجھے مکمل تبدیل کردیا۔مایا ملک نے کہاکہ ان دنوں وہ مختلف شوز میں بطور ٹک ٹاک سٹار شریک ہورہی ہیں اور مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔نائلہ جٹ نے مذید کہاکہ انہیں مختلف میوزک ویڈیوز اور ڈامہ سیریل میں کام کرنے کی آفرز آرہی ہیں جنہیں وہ دیکھ بھال کر قبول کررہی ہیں۔

 مستقبل قریب میں وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خود کو ایک اچھی اداکارہ بھی ثابت کر دیں گی۔ میں پرستاروں کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پسند اور میری مخالفت کرکے آج سٹاربنانے میں میری معاونت کی۔

مزید :

کلچر -