کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کرداروں   کو ترجیح دی، درفشاں 

کیرئیر میں ہمیشہ معیاری کرداروں   کو ترجیح دی، درفشاں 

  

لاہور(فلم رپورٹر) شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہوتی اداکارہ درفشاں کا کہنا ہے کہ وہ کسی قیمت پر بھی آئٹم نمبرز نہیں کریں گی۔اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ایسا کون سا کردار ہے جسے وہ نہیں کریں گی چاہے پھر انھیں اس کردار کے لیے 2 کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے؟اس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کے آئٹم نمبر نہیں کرنا چاہیں۔

 گی۔درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کپڑوں حتیٰ کہ ہر چیز سے متعلق خاصی حساس ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہیں گی جس میں عورت یا اس کے جسم کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔ اداکار ہ کا مزید کہنا تھا کہ جس بھی کردار میں عورت کو بطور خاص پیش کیا جائے گا وہ اس کردار کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گی مزید کہا کہ اس وقت کئی پراجیکٹس میں اہم کردار ادا کررہی ہوں۔

مزید :

کلچر -