گلوکار کریم خان کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

گلوکار کریم خان کے نئے گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار کریم خان کے نئے گیت ”پردیسیا“کی ویڈیونے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔اس گانے کی شہرت پاکستان سے باہر بھی پہنچ گئی ہے۔”پردیسیا“کی ویڈیو کو عادی پیرزادہ نے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ اس کی مدھر موسیقی وقاص علی نے ترتیب دی تھی۔اس ویڈیو کے ڈی او پی حماد تھے۔کریم خان نے اس گانے میں لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کریم خان اب تک اپنے چار گیتوں کی ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ میری دیگر ویڈیوز کی طرح ”پردیسیا“کی ویڈیو کو بھی پسند کیا جا رہا ہے۔کریم خان نے 2021ء کو فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم قرار دے دیا۔

 انہوں نے  رواں سال پاکستان فلم انڈسٹری  کے لئے  حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ  2021فلم انڈسٹر ی کی بحالی کے حوالے سے اہم  ہے۔  انہوں نے کہا کہ  رواں برس پاکستانی سینما اپنے سنہری دور کی یاد دلائے گا۔2018اور 2019کے درمیان بننے والی فلموں نے آہستہ آہستہ فلم بینوں کے ذہنوں اور دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے علاوہ فلمی نقادوں سے بھی داد وصول کی تھی لیکن گزشتہ سال کرونا کی نظر ہوگیا تھا۔توقع ہے کہ اس سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلمیں شائقین کو پسند آئیں گی۔

مزید :

کلچر -