گائیگی میں شہرت حاصل کرنا آسان کام نہیں، سائرہ نسیم

گائیگی میں شہرت حاصل کرنا آسان کام نہیں، سائرہ نسیم

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں فن گائیکی سے وابستہ فنکاروں کی اکثریت محنت سے جی چراتی ہے گائیکی میں عروج حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں سائرہ نسیم کا کہنا تھا کہ آج تک جتنے بھی گیت گائے ہیں دل سے گائے ہیں،میری خوبصورت آواز خدا کا حسین تحفہ ہے اور پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جو میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں کیرئیر میں ہمیشہ معیاری گلوکاری کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

 اور اسی وجہ سے سننے والوں نے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی ہے ا ور اسی طرح سے مستقبل میں بھی عمدہ گائیگی میری اولین ترجیح ہوگی او ر اسی طرح سے سننے والوں کے لئے اچھی گلوکاری کرنا میرا مقصد ہوگا۔ 

مزید :

کلچر -