ٹی 20ورلڈ کپ وارم اپ میچز، آئر لینڈ، ہالینڈ اور سری لنکا کامیاب 

ٹی 20ورلڈ کپ وارم اپ میچز، آئر لینڈ، ہالینڈ اور سری لنکا کامیاب 

  

        دبئی(نیٹ نیوز) ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں آئرلینڈ،نیدر لینڈ،سکاٹ لینڈ اور سری لنکا نے کامیابی سمیٹ لی آئرلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 33رنز کی شکست سے دوچار کیا آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے،جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور144سکور بناکر آؤٹ ہوگئی۔سری لنکا کی ٹیم نے پاپوا نیو گنی کو39رنز سے مات دیدی۔اس طرح سری لنکا نے وارم اپ میچز میں دوسری فتح اپنے نام کی۔فاتح ٹٰیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان162رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 123سکور بناسکی۔نیدر لینڈ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عمان کو 4رنز سے پچھاڑ دیا سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 19رنز سے زیر کرلیا۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 203رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بناسکی،اس طرح اسے 19رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -