پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر ذیشان ملک کومعطل کردیا

 پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر ذیشان ملک کومعطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر ذیشان ملک کو معطل کردیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ذیشان ملک کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، کرکٹر ذیشان ملک پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات مکمل ہونے تک کسی قسم کی کرکٹ کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔ چونکہ اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، لہٰذا  پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے مزید کوئی بھی تبصرہ نہیں کرے گا۔