پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیت سکتی ہے، آفریدی

  

 کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یواے ای) اور عمان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 2009ء کی طرح چمپئن بن سکتی ہے، پاکستان کی یہ ٹیم میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ 12 سال قبل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تب بھی پوری قوم میں مایوسی تھی۔انہوں نے کہا کہ 2009ء میں بھی تین ماہ بعد ورلڈ کپ ہوا تو اس وقت پاکستان ٹیم ہی تھی جس نے قوم کو ٹائٹل جیت کر خوشی کا موقع فراہم کیا، ٹیم میں وہی اسپرٹ نظر آرہی ہے، حالات بھی پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -