کلین اینڈ گرین مہم،شاہدرہ کی خوبصورتی کے لئے شجر کاری

کلین اینڈ گرین مہم،شاہدرہ کی خوبصورتی کے لئے شجر کاری

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)کلین اینڈ گرین لاہور کے مہم کے تحت شاہدرہ کی خوبصورتی کے لیے مین جی ٹی روڈ گرین بیلٹس پرشجرکاری  کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں مشیروزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود،چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی   اور ڈی جی پی ایچ اے جو اد احمد قریشی نے پودا لگایا۔ شجرکاری مہم میں 4 سے 6 سال تک کی عمر کے 10 سے 16 فٹ کے درخت لگائے گئے۔ شجرکاری تقریب میں ملکی تقرقی و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔اس موقع پر مشیروزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود ؎نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فضائی آلودگی کاخاتمہ اور صحت مندمعاشرے کے قیام پنجاب حکومت کوشاں ہے۔ فضائی آلودگی صحتِ عامہ کے لیے سب سے بڑا خطر ہ ہیاس کے خاتمہ کا موثر حل زیادہ پودوں اور درختوں کی شجرکاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 4 سے 6 سال تک کی عمر کے 10 سے 16 فٹ کے درخت پی ایچ اے شہر کی مین شاہراؤں پر لگائے گا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ پی ایچ اے کا عزم سرسبز او رشاداب صوبائی دارالحکومت ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے جوا د احمد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے پی ایچ اے تمام وسائل استعمال کررہا ہے۔ پی ایچ اے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت  بڑے درختوں کی شجرکاری کے ہدف کو جلدمکمل کرلے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -