چودھری اسلم گل کے بھتیجے کے انتقال پر منشاء پرنس، وقاص منشاء پرنس کی تعزیت

چودھری اسلم گل کے بھتیجے کے انتقال پر منشاء پرنس، وقاص منشاء پرنس کی تعزیت

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل کے جواں سالہ بھتیجے احمد صفدر جٹ کے انتقال پر پارٹی ٹکٹ ہولڈر و سینئر رہنماء چوہدری منشاء پرنس اور ان کے صاحبزادے چوہدری وقاص منشاء پرنس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماء محمد اکرم گل،وقاص گل،سومی گل،انیسہ بانو،سونیہ خان،امجد علی جٹ،نبیل احمد محمد جمیل،مرزا ادریس بھی موجود تھے۔ملاقات کے موقع پر چوہدری منشاء پرنس  اور ان کے صاحبزادے چوہدری وقاص منشاء پرنس نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی۔ان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس نازک گھڑی میں ہم چوہدری اسلم گل کے ساتھ ہیں اللہ ان کے بھتیجے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -