ایکسپو سنٹر نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی،زاہد عزیز

ایکسپو سنٹر نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی،زاہد عزیز

  

لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے کہا ہے کہ ایکسپو سنٹر نے کرونا اور ڈینگی میں بہترین کارکردگی دکھائی،عوامی مشکلات کے حل کے لیے واسا لاہور ایکسپو سنٹر کے عملے سے بھرپور تعاون جاری رکھے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسپو سنٹر مریم فہد کے واسا ہیڈ آفس کے دورہ کے موقع پر ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو ایکسپو سنٹر مریم فہد نے ایکسپو سنٹر میں سیوریج سسٹم اور پانی کے مسائل کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔جس پر ایم ڈی واسا نے چیف ایگزیکٹو ایکسپو سنٹر کو سیوریج اور پانی کے مسائل کو بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دوسری جانب ایکسپو سنٹر میں پانی اور سیوریج کی سہولیات  کے حوالے سے واسا کی کارکردگی کو سراہا۔

اجلاس میں واسا کی طرف سے ڈائریکٹر ہائیڈرالوجی شیراز بلوچ، ڈائریکٹر محمد دانش، ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -