ڈاکٹر عبدالقدیر کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،شاہد حسین

ڈاکٹر عبدالقدیر کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،شاہد حسین

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے صوبائی صدر پنجاب حافظ شاہدحسین نے کہا ہے کہ پاکستان سنی تحریک آج جمۃ المبارک کو  محسنِ پاکستان، عظیم سائنسدان، قومی و ایٹمی ہیرو ڈاکٹر عبد القدیر خان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ و دعاء کی جائے گی، علماء ِ کرام جمعہ کے اجتماعات میں خصوصی خراجِ تحسین پیش کرینگے اور فاتحہ و دعا کروائینگے حافظ شاہد نے کہاکہ محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بے مثال اور قابل فخر قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، امت مسلمہ اور پوری قوم عظیم قومی ہیرو محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی خدمات کورہتی دنیاتک یادرکھاجائیگا۔ ان شاء اللہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -