میجر(ر) رفیق حسرت ریئلٹرز کی حمایت کے لئے آمادہ
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر میجر (ر) رفیق حسرت فرینڈز بزنس گروپ اور میاں شاہد محمود کی طرف سے انکار کے بعد ڈی ایچ اے رئیلٹرز کی حمایت کیلئے آمادہ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر کے الیکشن میں ڈی ایچ اے رئیلٹرز کے پینل کی حمایت کا اعلان کر سکتے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے رئیلٹرز سے ناراض اعجاز امین چوہدری کو بھی منا لیا گیا ہے، اعجاز امین چوہدری کی کوششوں سے میجر رفیق حسرت رئیلٹرز گروپ کی حمایت کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ میجر رفیق حسرت گزشتہ کئی ماہ سے مختلف گروپوں سے مذاکرات کر رہے تھے اور امید کی جارہی تھی کہ وہ نیا گروپ تشکیل دیں گے۔