احساس سلیانی لنگر ایسوسی ایشن کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات

 احساس سلیانی لنگر ایسوسی ایشن کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت احساس سلیانی لنگر ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پاورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویڑنPoverty) Elevation and social safety division) کے ممبران مسٹر سلمان، مسٹر عثمان اور سلیانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے نمائندے نے ڈی سی لاہور آفس میں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کا ایجنڈا لاہور شہر میں سلیانی لنگر قائم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی لوکیشنز کی نشاندہی کر کے دی جائے جہاں پر ہم سلیانی لنگر قائم کر سکیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 10 مقامات کی نشاندہی کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے نشاندہی کئے ہوئے مقامات میں سے 05 مقامات کو منتخب کرنے کی تجویز دے دی۔ ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ایم سی ایل کو 10 مقامات سے 05 اہم اور نمایاں مقامات کا جائزہ لیکر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ایسی 05 جگہوں پر سلیانی لنگر قائم کئے جائیں گے جہاں پر مزدور طبقہ کی آمدورفت زیادہ ہو گی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے سلیانی لنگر ایسوسی ایشن کو اس احسن اقدام پر سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے سلیانی لنگر ایسوسی ایشن کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -