غیر قانونی شکار کی روک تھام،ریڈ اسکواڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

غیر قانونی شکار کی روک تھام،ریڈ اسکواڈز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری اورسیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے تمام ریجنل اور ضلعی ریڈاسکواڈزکو جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکاار اور کاروبارکیخلاف موجودہ کریک ڈاؤن کے پیش نظر مزید ہائی الرٹ کردیا۔ کا رر و ائیو ں کے دوران بہاولپور ریجن میں ضلعی ریڈ اسکواڈ رحیم یار خان نے کامیاب چھاپے مارے۔

 صحرائے بلوچستان سے نایاب پرندے تلور(ہوبارہ  بسٹرڈ) کے 02غیر قانونی شکاری تلور سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انہیں کیس کمپاؤنڈ ہونے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ ایسی ہی 2مختلف کار ر وا ئیوں میں ڈیرہ غازی خان ریجن میں تیتر اور بٹیر کے غیر قانونی شکار میں ملوث 03افراد گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ان سے 42ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -